۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
السيد مجيد المشعل

حوزہ/ حجت الاسلام سید مجید المشعل نے کہا: طوفان الاقصی کو ایک سال گزرنے کے بعد، مسئلہ فلسطین ایک بار پھر عالمی واقعات اور توجہات کا مرکز بن گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی علماء کونسل بحرین کے سربراہ حجت الاسلام سید مجید المشعل نے کہا: طوفان الاقصی کے ایک سال گزرنے کے بعد، مسئلہ فلسطین ایک بار پھر عالمی توجہات میں نمایاں ہو گیا ہے اور جهاد و مقاومت کا جذبہ دوبارہ فرنٹ لائن پر لوٹ آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طوفان الاقصی، صیہونیوں کو فلسطین اور بیت المقدس کے ابتدائی سالوں کی یاد دلاتا ہے، جب مسلح جدوجہد حالات پر غالب تھی کیونکہ اس آپریشن سے خطے میں ان کے تعلقات کی معمول سازی کے خوابوں اور صیہونی توسیع کے منصوبوں کو ختم کر دیا گیا۔

حجت الاسلام المشعل نے کہا: طوفان الاقصی کو ایک سال ہو چکا ہے، ایک ایسا سال جس میں اپنی عزت، سرزمین اور مقدسات کے دفاع کی جنگ جاری رہی اور یہ سال ثابت قدمی، استقامت اور مقاومت کا سال ہونے کے ساتھ ساتھ قربانی اور مشکلات کا سال تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .